Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن کی دوڑ میں خواتین بازی لے گئیں

آرٹ مقابلے میں کامیاب ہونے والے ڈیزائن علامتی ہیں جنہیں ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد چنا ہے
شائع 06 ستمبر 2024 09:51pm

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کروائے گئے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن کرنےکے مقابلے میں خواتین بازی لے گئیں۔

مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے 5 بینک نوٹ خواتین نے ڈیزائن کیے ہیں جبکہ کامیاب قرار پائے 10 بینک نوٹ ڈیزائن میں سے 6 خواتین نے تخلیق کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے آرٹ مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے 10، 100، 500، 1000 اور 5000 کے بینک نوٹ خواتین نے جبکہ 20 اور 50 کے نوٹ مرد حضرات نے ڈیزائن کیے ہیں۔

مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والا 500 روپے کا نوٹ بھی خاتون آرٹسٹ نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ 10 اور 5000 کے دوسرے نمبر پر آنے والے ڈیزائن مرد آرٹسٹ کی تخلیق رہے۔

آرٹ مقابلے میں کامیاب ہونے والے ڈیزائن علامتی ہیں جنہیں ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد چنا ہے۔

کامیاب ہونے والے بینک نوٹ عالمی ماہرین کو بھیجے جائیں گے جو اسٹیٹ بینک کی نئی سیریز کو ڈیزائن کریں گے، ماہرین کامیاب ڈیزائن کو رہنمائی کے لیے استعمال کریں گے تاہم وہ بینک نوٹ ڈیزائن کرنے میں آزاد ہوں گے۔

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

New Currency Note

new currency notes