Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں قید 14پاکستانی رہا، واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے

بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کاوشیں کی جا رہی ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن
شائع 06 ستمبر 2024 09:15pm

بھارت میں قید 14پاکستانیوں کو رہ رہا کر دیا گیا ، تمام قیدی واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

بھارتی حکام نے 14 پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے حوالے کر دیا، جن میں 9 عام شہری اور 5 ماہی گیر شامل ہیں۔

بھارت سے رہا ہو کر واپس پاکستان پہنچنے والے عام شہریوں کے نام محمد آفاق، فقیرحسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر ہیں، اسی طرح ماہی گیروں میں عبداللہ، راجن، سگانجو، غلام مصطفیٰ اور ثمر شامل ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق بھارت سے رہا ہوکر آنے والے شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا جائے گ جبکہ 5 ماہی گیروں کو کراچی روانہ کیا جائےگا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

india