Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

ہمیں دہشت گردی جیسے چیلنج سے نمٹنا ہوگا، وزیرتجارت جام کمال
شائع 06 ستمبر 2024 08:20pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد : یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر وفاقی وزراء نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے شہید کپٹن احمد بدر کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے شہید لانس نائیک حسنین علی شاہ کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کےدرجات کی بلندی کیلئےدعا کی۔

6 ستمبر کا دن تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، آرمی چیف

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ شہید نے پاک سر زمین کے تحفظ کےلئےجان کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یوم دفاع پاکستان، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

وزیر تجارت جام کمال نے شہید حوالدار منیرعباسی کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی، اور کہا کہ شہداء کے گھر آنے کا مقصد انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے، ہمیں دہشت گردی جیسے چیلنج سے نمٹنا ہوگا۔

pakistan army

Pakistan Law and order situation

6th September