Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

بل گیٹس کو دولت کے خاتمے میں 375 سال کیسے لگیں گے؟

ایک تخمینے کے مطابق بل گیٹس ہر منٹ 5 سے 10 ہزار ڈالرز کما رہے ہیں۔
شائع 06 ستمبر 2024 08:12pm

بل گیٹس، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی، دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہیں۔ فوربز کی فہرست کے مطابق ان کے پاس تقریباً 137 ارب ڈالرز ہیں۔

لیکن اگر بل گیٹس روزانہ 10 لاکھ ڈالرز خرچ کرنا شروع کریں، تو آپ کو پتہ ہے کہ انہیں اپنی دولت ختم کرنے میں کتنی دیر لگے گی؟ نہیں نہ تو آئیں آج ہم حساب لگاتے ہیں کہ ایسا کتنے سالوں میں ممکن ہو سکتا ہے۔

اگر بل گیٹس روزانہ 10 لاکھ ڈالرز خرچ کریں، تو ان کی سالانہ خرچ کی رقم ہوگی

10 لاکھ ڈالرز × 365 دن = 36.5 کروڑ ڈالرز

اب ان کی کل دولت ہے 137 ارب ڈالرز

137 ارب ڈالرز ÷ 36.5 کروڑ ڈالرز = تقریباً 375 سال

جی ہاں بل گیٹس کی دولت مکمل طور پر ختم ہونے میں 375 سال لگیں گےاور وہ بھی اسی صورت میں جب ان کی دولت میں مزید اضافہ نہ ہو۔

یہ رقم اتنی زیادہ ہے کہ شاید آپ یا میں اپنی زندگی میں اتنی دولت کا تصور بھی نہ کر سکیں۔ کیونکہ ایک تخمینے کے مطابق بل گیٹس ہر منٹ 5 سے 10 ہزار ڈالرز کما رہے ہیں۔

انہوں نے اب تک اپنی لگ بھگ 27 فیصد دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر دی ہے مگر اب بھی ان کے بینک اکاؤنٹس میں اربوں ڈالرز موجود ہیں۔