Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسی جتھے کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دانیال چوہدری

جنہوں نے جلسہ کرنا ہے سنگجانی میں جا کر کریں، رہنما ن لیگ
شائع 06 ستمبر 2024 07:38pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی جتھے کو پاکستان کا امیج خراب کرنے نہیں دیں گے، جنہوں نے جلسہ کرنا ہے سنگجانی میں جا کر کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں دانیال چوہدری نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مظاہرے کریں لیکن اسلام آباد کو بند نہ کریں، اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کو سنگجانی میں جلسہ، جڑواں شہروں کو بند کرنے کا منصوبہ

انھوں نے کہا کہ سرمایہ کار آتے ہیں اسلام آباد میں کنٹینر لگے دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ماضی میں ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

عدلیہ کے حوالے سے بل کی بھرپور مخالفت کی جائے گی، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیموں کو بلا کر دنیا کو پاکستان کے پرامن ہونے کا پیغام دیتے ہیں، سرمایہ کاری کیلئے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ضروری ہے۔

federal government

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

8 September PTI Jalsa