Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گول اسکورنگ مشین رونالڈو نے 900 گول داغ کر تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا

پرتگال کے تمام کھلاڑیوں نے ایک منفرد سنگ میل عبور کرنے پر کسٹیانو رونالڈو کو گھیرے میں لے کر مبارک باد دی
شائع 06 ستمبر 2024 06:24pm

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ یورپی نیشنز کپ کے افتتاحی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کروشیا کے خلاف اپنے کیریئر کا 900 واں گول اسکور کرکے انٹرنیشنل فٹبال میں 900 گول بنانے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔

میچ کے 34 ویں منٹ میں نونو مینڈس کے ڈیپ کراس سے جیسے ہی رونالڈو نے گول اسکور کیا وہ تیزی سے فیلڈ سے باہر آئے اور مسلمانوں کے انداز میں سجدہ کیا اور رونے لگے۔

رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز ہیں یعنی 131 گول کیے۔

کلب مقابلوں میں 5 بار کے بیلن ڈی اوور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 145، ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450 اور جووینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 101 گول کیے۔

21 سال میں پہلی بار رونالڈو اور میسی ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ کی نامزدگیوں سے آؤٹ

اس کے علاوہ رونالڈو نے اپنے موجودہ کلب النصر کی جانب سے 68 گول کیے جبکہ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے۔

پرتگال کے تمام کھلاڑیوں نے ایک منفرد سنگ میل عبور کرنے پر کسٹیانو رونالڈو کو گھیرے میں لے کر مبارک باد دی۔

میچ کے بعد امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرتگال کے اسٹار فٹبالرنے کہا کہ یہ میرے لیے ایک سنگ میل ہے، جس کو میں کافی عرصے سے عبور کرنا چاہتا تھا۔

روفیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر ارجنٹینا کے لیونل میسی کا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں 842 گول کیے۔

اس فہرست میں تیسرا نمبر برازیلین فٹبال لیجنڈ آنجہانی پیلے کا ہے جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں 765 گول کیے۔

Cristiano Ronaldo