Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

امن و امان کی صورتحال: پولیس کا گوگی بٹ اور میر بالاج گروپ کے افراد کو جیل بھجوانے کا فیصلہ

ڈی سی سے تھری ایم پی کے احکامات ملنے کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی جائے گی، ذرائع
شائع 06 ستمبر 2024 06:02pm

لاہور طیفی بٹ کے بہنوئی جاوہدبٹ کے قتل کے بعد پولیس نے شہر کو گینگ وار سے محفوظ رکھنے کے لیے دونوں گروپوں کے دس دس افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوا کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے گوگی بٹ اور میر بالاج گروپ کے دس دس افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوانے کا فیصلہ کرلیا دونوں گروپوں کے دس دس افراد کو گرفتار کرکے چند ماہ کے لیے جیل بھجوا یا جاِے گا۔

طیفی گروپ کےگوگی بٹ طیفی بٹ مقتول جاوید کے دو بیٹے حمزہ جاوی اور حیدر جاوید سمیت دیگر اورمیر بالاج گروپ کے میر فتح میرمعصف قیصر بٹ اسرار بٹ اور اسکے تین بیٹے شامل ہیں ۔

لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی فائرنگ سے ہلاک

پولیس جلد یہ فہرست ڈی سی لاہور کو بھجواِئے گی اس گینگ وار میں اب تک ٹیپو ٹرکاں والا میر بالاج احسن شاہ اور جاوید بٹ نشانہ بن چکے ہیں ۔

ڈی سی سے تھری ایم پی کے احکامات ملنے کے بعد ان افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔