Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ اور القادر کیس غیر مؤثر ہو چکے، انھیں فی الفور ختم کیا جائے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

پی ٹی آئی 8 ستمبر جلسے کیلئے کور کمیٹی نے ارکان اسمبلی کو بھی اہم ٹاسک دیدیا
شائع 06 ستمبر 2024 08:35pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا ،کور کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں بانی چیئرمین اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور القادر کے بے بنیاد کیس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل کر غیر مؤثر ہو چکے،عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان مقدمات کی کارروائی کو بلاجواز التوا کی نذر کرنے کی بجائے اسے فی الفور ختم کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری جس میں کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی کا سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے نتیجے میں توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں بانی چیئرمین تحریک انصاف اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور القادر کے بے بنیاد کیس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل کر غیر مؤثر ہو چکے، کور کمیٹی اعلامیہ کے مطابق عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان مقدمات کی کارروائی کو بلاجواز التوا کی نذر کرنے کی بجائے انہے فی الفور ختم کیا جائے۔

جنرل (ر) باجوہ کے بغیر فیض حمید کا ٹرائل بڑی بدنیتی ہے، عمران خان

کور کمیٹی کی الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی کیس میں تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کرنے کی شدید مذمت کہا الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے چاروں درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ سراسر بدنیتی پر مبنی ہے۔

کور کمیٹی کی جانب سے رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخاب سے قبل پولیس گردی کی بھی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن سے ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب پولیس کی جانب سے غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کا نوٹس کیا جائے، الیکشن کمیشن ریاستی مشینری کی جانب سے انتخابی عمل میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کا تدارک کرتے ہوئے شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے۔

پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کو سنگجانی میں جلسہ، جڑواں شہروں کو بند کرنے کا منصوبہ

کور کمیٹی شرکاء کا 8 ستمبر کا جلسہ بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا کہا کہ 8 ستمبر کا جلسہ ہر حال میں ہو گا جس میں تحریک انصاف اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیمییں اور ونگز جلسے میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں گے۔

کور کمیٹی نے قومی اسمبلی میں پاس ہونے والا پرامن احتجاج بل 2024 مسترد کر دیا کہا عجلت میں منظور کیے جانے والا یہ کالا قانون جمہوریت پر قدغن اور بنیادی آئینی حقوق پر حملہ ہے، تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی سے لے کر پرامن سیاسی اجتماعات کے خلاف قانون سازی کیلئے پارلیمان کے استعمال کی ہر سطح پر بھرپور مخالفت کرے گی۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

8 September PTI Jalsa