Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنیادی اشیا بھی عوام کی پہنچ سے دور، مہنگائی کا پارہ 14.7 فیصد تک پہنچ گیا

آلو، پیاز، لہسن، چاول، دودھ، انڈے، کیلے، بیف اور نمک مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2024 08:23pm

ملک میں مہنگائی کے وار جاری ہیں ، بنیادی اشیا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔ آلو، پیاز، لہسن، چاول، دودھ، انڈے، کیلے، بیف اور نمک مہنگے ہو گئے ہیں ۔

ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 5 روپے 58 پیسے مہنگے ہوئے، لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، گزشتہ ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 27 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 1 روپے 65 پیسے مہنگے ہوئے، آلو،چاول،تازہ دودھ، کیلے،بیف نمک ،گڑ کے دام مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 3 پیسے ، چکن فی کلو 6 روپے 73 پیسے، گندم کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 32 پیسے سستا ہو۔

پیٹرولیم مصنوعات، دال مسور، چینی، دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، جبکہ مٹن،چائے کی پتی سمیت 19 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا سالانہ مجموعی پارہ 14 اعشاریہ 07 فیصد پر آگیا ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی،13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد : بچت بازار بھی مہنگائی کی دلدل میں پھنس گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کو ریلف فراہمی کیلئے لگائے گئے بازار بھی مہنگائی کی دلدل میں پھنس گئے، سبزیاں ہوں یا پھل ، اشیائے خوروش کا ہر آئیٹم عام مارکیٹ کے تناسب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

سستے بازار میں پیاز ایک سو سینتیس روپے کلو فروخت ہو رہا، گزشتہ ماہ پیاز کی قیمت ایک سو تیس روپے فی کلو تھی ۔۔ آلو 138 ، ٹماٹر 140 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔ ادرک 600 روپے کلو جبکہ لہسن کی قیمت 488 سے بڑھا کر 520 کر دی گئی۔ شہری حکومتی انتظامات اور مہنگائی کے اعدادو شمار سے مطمئن نہیں۔

سستے بازار میں پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ سیب فی کلو160 روپے، کیلے فی درجن 135 تک پہنچ گئے۔ دکاندار کہہ رہے ہیں مہنگی خرید کر اشیا سستی کیسے بیچ دیں۔

شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستے بازار افادیت کھو بیٹھے ہیں، عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔

Inflation

Pakistan Inflation

INFLATION RATE