Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

قومی کرکٹر محمد حارث نے نکاح کرلیا

کرکٹر نے اپنے نکاح کی خبرانسٹاگرام پراپلوڈ کی
شائع 06 ستمبر 2024 03:48pm

پاکستان کے قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئےہیں۔

کرکٹر نے اپنے نکاح کی خبر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرپوسٹ کی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصاویربھی شیئر کیں۔

انہوں نے جمعہ کی دوپہر اپنے نکاح کا اعلان کیا۔

نکاح کی تقریب کی مناسبت سے کرکٹر نے سفید کرتہ پاجامہ اور کوٹ زیب تن کیاتھا۔

قومی کرکٹرکی نکاح کی تقریب میں صرف فیملی ممبران نےشرکت کی۔

محمد حارث کی شادی کی تقریب اکتوبرمیں ہوگی۔

ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کی جانب سے انہیں نیک خواہشات اور دعائیہ پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

sports

lifestyle