Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

باکمال ’سولر ہیٹ‘ جو آپ کے فون کو کہیں بھی کم وقت میں چارج کرسکتا ہے

یہ واٹر پروف بھی ہے، لہذا آپ اسے بارش یا پسینے کی حالت میں بھی باہر پہن سکتے ہیں، کمپنی
شائع 06 ستمبر 2024 02:57pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

عام طور پر ہیٹ آپ کو دھوپ سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے، لیکن اب ہیٹ آپ کو ایک اور زبردست فائدہ پہنچائے گا۔

’ایکو فلو‘ نامی امریکی کمپنی نے ایک خاص ٹوپی تخلیق کی ہے جو سورج سے حاصل ہونے والی توانائی کو فون اور ٹیبلیٹ جیسے آلات کو چارج کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

کوئلہ سونا بن گیا، ماہرین ڈیوائسز کا حصہ بنانے کیلئے متحرک

ٹوپی میں آٹھ چھوٹے سولر پینلز اور آلات کو پلگ ان کرنے کے لیے دو پورٹس دیے گئے ہیں، جو آپ کو چلتے پھرتے اپنی موبائل ڈیوائسز کو چارج رکھنے کا ایک پورٹیبل اور آسان طریقہ ہوگا۔

یہ ٹوپی چار ہزار ایم اے ایچ بیٹری جو کہ ایک عام اسمارٹ فون کی بیٹری ہوتی ہے جو تین سے چار گھنٹے میں مکمل طور پر چارج کر سکتی ہے، جبکہ اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں IP65 واٹر پروف ریٹنگ ہے جو اسے ساحل کے لیے بھی موزوں بناتی ہے۔ اس کی قیمت 80 امریکی ڈالر ہے۔

پاور ہیٹ بہت ہلکی ہے جس کا وزن صرف جموعی 370 گرام ہے اور اسے تہہ (Fold) بھی کیا جا سکتا ہے، جہاں لے جانا ہو لے جا سکتے ہیں۔ یہ واٹر پروف بھی ہے، لہذا آپ اسے بارش یا پسینے کی حالت میں بھی باہر پہن سکتے ہیں، جو اسے پیدل سفر، کیمپنگ یا دیگر بیرونی سرگرمیوں کے لیے بہترین بناتا ہے۔

پاور ہیٹ دو سائز میں دستیاب ہے۔ آپ اکتوبر کے وسط میں اس کا آرڈر دینا شروع کر سکتے ہیں، لیکن کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ مارکیٹ میں کب دستیاب ہوگا۔

solar hat