Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ کا تامل ہدایتکار پرجنسی ہراسانی کا الزام

کیرالہ حکومت نےواقعہ کی تحقیقات پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے
شائع 06 ستمبر 2024 02:37pm

چنئی: بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ سومیا نے تامل ہدایتکار پر اُنہیں جنسی غلام بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ملیالم فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کی جانب سے اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

اب ایک اور بھارتی اداکارہ نے تامل ہدایتکار پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں ملیالم فلموں کی اداکارہ سومیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تامل ہدایتکار کا نام لیے بغیرآبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ہدایتکار نے جنسی غلام بناکر رکھاتھا ۔

اُنہوں نے کہا کہ, ایک طرف وہ مجھے دنیا کے سامنےبیٹی ظاہر کرت تھا اور دوسری طرف مجھے ذہنی اذیت دیتے ہوئے میرے ساتھ جنسی تعلق رکھتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہدایتکار نے مجھے ایک سال تک جنسی غلام بنا کر رکھا، اس عرصے میں کئی اداکار، ہدایتکار اور تکنیکی ماہرین میرا استحصال کرتے رہے۔

اداکارہ کا کہناتھا کہ مجھے خود سے شرم آتی ہے۔ اس واقعہ نے مجھے ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھاتھا اور مجھے اس کیفیت سے نکلنے اور اپنی زندگی میں دوبارہ لوٹنے میں 30 سال کا عرصہ لگا۔

سومیا نے میڈیا کے سامنے اس ہدایت کار کا نام بھی لینے سے انکار کردیا۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ کیرالہ پولیس کو اس درندہ صفت اداکار کا نام بتانا چاہتی ہیں، تاکہ وہ اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر سکے۔

یاد رہے کہ کیرالہ حکومت نے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے،جو اس کیس کے علاوہ ملیالم فلم انڈسٹری میں کئی اور بھی جنسی زیادتی کے کیس لڑ رہی ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle