Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکا لڑکی کی مبینہ دوستی پر مشتعل افراد کا تشدد، سرِعام نیم برہنہ پریڈ کرائی

لڑکی کے اہلخانہ نے معاملے پر پولیس میں شکایت درج کروائی
شائع 06 ستمبر 2024 02:25pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

لڑکا لڑکی کے درمیان مبینہ تعلقات پر مشتعل ہجوم نے دونوں کو برہنہ پریڈ کرائی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سپول میں مشتعل افراد نے لڑکے کے ساتھ مبینہ تعلقات پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے نیم برہنی پریڈ کروائی۔

بھارتی پولیس کے مطابق وائرل ویڈیوز میں لڑکی کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کرتے دیکھا گیا جب کہ مشتعل گروپ میں سے ایک نے ہی لڑکے کو پکڑ کر برہنہ کرکے پریڈ کروائی۔

پولیس نے بتایا کہ ظلم کرنے کے بعد لوگ لڑکی کو گھر کے باہر پھینک گئے جس پر لڑکی کے اہلخانہ نے فوری طور پر پولیس تھانے میں میں شکایت درج کروائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشتعل افراد میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

india

Friendship

boy and girl

people violence