Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواب شاہ میں شالیمار ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی

ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ریتی سے بھرا ڈمپر الٹ گیا۔
شائع 06 ستمبر 2024 01:58pm

نواب شاہ میں شالیمار ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی جبکہ ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ریتی سے بھرا ڈمپر الٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں ٹالپر پھاٹک پر ٹرین ریتی سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق پھاٹک بند ہونے سے پانچ منٹ قبل ڈمپرروڈ سے اتر گیا۔

عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ پھاٹک پرموجود ملازم کی جھنڈی لہرا کر شالیمار ٹرین روکنے کی کوشش کی اور ٹرین ڈرائیور نے بریک لگا کر ٹرین روکنے کی کوشش کی۔

حکام نے بتایا کہ شالیمار ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی واقعہ میں مسافرمحفوظ رہے۔

پاکستان