Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر اداکارنہ ہوتا تو والد کے کہنے پربریانی بیچ رہا ہوتا، فہد مصطفی

ان کے والد صاحب کا انہیں بریانی کی ہوٹل کھول کر دینے کا ارادہ تھا
شائع 06 ستمبر 2024 01:40pm

گیم شو سے لازوال شہرت پانے والے پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو بریانی کی ہوٹل کھول کر بریانی بیچ رہے ہوتے۔

فہد مصطفی کی ایک پرانی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جسمیں وہ محب مرزا کے شو میں اپنے کیریئر سے متعلق سوال کا جواب دے رہے ہیں۔

سجل علی کے ہاتھ کی نمکین چائے بھی پی لوں گا، فیروزخان

محب مرزا نے جب ان نے سوال کیا کہ اگر وہ ادا کار نہ ہوتے تو کیا ہوتے تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر وہ اداکاری نہ کررہے ہوتے تو ان کے والد صاحب کا انہیں بریانی کی ہوٹل کھول کر دینے کا ارادہ تھا۔

فہد مصطفی نے مزید کہا کہ، اداکاری سے پہلے میرے والد صاحب مجھے میرے دوست فیضان شیخ کے گھر لے گئے تھے ، ان کی اہلیہ کا بریانی کا کام تھا اور انکے والد اور والدہ بھی یہی کام کرتے تھے، ہمارے والد بھی ایک دوسرے کے دوست تھے ۔ان کا بریانی کا آؤٹ لیٹ تھا ۔

فہد کے مطابق ان کی والدہ نے انہیں اس کاروبار کا طریقہ کار بھی بتادیاتھا اور بوٹیوں کا حساب کتاب بھی بتا دیا تھا۔ اس لیے اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو یقینی طور پر بریانی بیچ رہے ہوتے۔

جب میزبان نے ان سے ازراہ مذاق پوچھا کہ اگر وہ بریانی بیچ رہے ہوتے تو کیا اس میں آلو ہوتا، جس پر فہد مصطفی نے کہا کہ بریانی میں آلو کاتو مجھے نہیں معلوم لیکن میں خود آلو بن چکا ہوتا۔

اس پر میزبان نے یہ کہتے ہوئے بات ختم کر دی کہ شکر ہے انہوں نے بریانی کی ہوٹل نہیں کھولی اور ہمیں فہد مصطفی مل گیا۔

Fahad Mustafa

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity