پاکستان میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ
پاکستان سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2518 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 100روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2503 ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔
Comments are closed on this story.