Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رائیڈ کینسل کرنے پر رکشہ ڈرائیور کا پارہ چڑھ گیا، خاتون کو تھپڑ رسید کردیا

رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، رپورٹس
شائع 06 ستمبر 2024 12:52pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک خاتون کی جانب سے رکشہ سواری کینسل کرنے پر ڈرائیور آپے سے باہر ہوگیا اور خاتون کو تھپڑ بھی رسید کر دیا۔

واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا جب ایک رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو رائیڈ کینسل کرنے پر تھپڑ جڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیتی نامی خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دو ویڈیوز جاری کیں جس میں دیکھا گیا کہ رکشہ ڈرائیور خاتون سے بدتمیزی کر رہا ہے اور غصے بھرے لہجے میں کہتا ہے کہ گیس کے پیسے کون دے گا، میرے رکشے کی گیس ضائع ہوئی ہے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک خاتون اور اس کی دوست نے اولا ایپ کے ذریعے الگ الگ آٹو بک کروائے۔ ایک آٹو وقت پر پہنچنے پر دوسری سواری کینسل کرنی پڑی۔ خاتون نے وضاحت کی کہ انہوں نے اس لیے دو آٹو بک کروائے تاکہ ان کی دوست اپنی کلاس سے محروم نہ رہ جائے۔

مگر خاتون کی جانب سے پولیس کی دھمکی دینے پر آٹو ڈرائیور طیش میں آجاتا ہے اور کہتا ہے کہ ابھی تھانے چلو۔

خاتون سوار نے کہا آپ لوگ بھی تو رائیڈ کینسل کردیتے ہیں، میں نے کردی تو کیا ہوا، آپ تمیز سے بات کریں، اتنے میں ڈرائیور خاتون کا فون لینے کی کوشش کرتے ہوئے اسے تھپڑ ماردیتا ہے۔

تاہم رکشہ ڈرائیور کے خاتون پر ہاتھ اٹھانے پر وہ پولیس کو اطلاع کرتی ہے، رپورٹس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

auto driver

slapped woman

Cancelling Ride