Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیا کے اسکول میں آگ لگنے سے 17 طالب علم ہلاک

واقعہ رات کے وقت پیش آیا، غیر ملکی خبر ایجنسی
شائع 06 ستمبر 2024 12:27pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کینیا میں اسکول میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیا کے اسکول ہاسٹل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 17 طالب علم ہلاک ہوگئے جبکہ 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ آگ رات کے وقت لگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکول میں آگ لگنے کے واقعے پر کینیا کے صدر کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔

کینیا کے صدر وليم روتو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگ کو خوفناک قرار دے دیا۔

وليم روتو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ ہماری دعائیں ان بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جو نیری کاؤنٹی میں ہل سائیڈ اینڈاراشا اکیڈمی میں آتشزدگی کے سانحے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ یہ ایک بہت بری خبر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم لواحقین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Kenya

School Fire

students died