Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون ڈاکٹر کے ریپ میں ملوث افراد سے متعلق بھارتی ایجنسی کا انکشاف

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی جلد کیس فائل کرے گی، بھارتی میڈیا
شائع 06 ستمبر 2024 12:05pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کلکتہ ڈاکٹر ریپ و قتل کیس کے ملوث ہونے والوں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

بھارتی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) کی جانب سے کلکتہ کے آر جی کار اسپتال میں بطور ٹرینی کام کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے زیادتی کیس میں ایک ہی ملزم کے ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

کلکتہ ریپ کیس کے مرکزی ملزم کی جیل میں لذیذ کھانے کی فرمائش

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی تحقیقات ایجنسی سی بی آئی کی خاتون زیادتی و قتل کے مقدمے میں کی جانی والی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، اور سی بی آئی بہت جلد اس حوالے سے کیس فائل کرے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی کی تحقیقات میں اس حوالے سے تصدیق سامنے آئی ہے کہ خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، زیادتی کے واقعے میں صرف ایک ہی ملزم سنجے رائے ملوث تھا جو اس وقت جیل میں قید ہے۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

KOLKATTA JUNIOR DOCTOR

JUNIOR DOCTOR MURDERED

KOLKATAA RAPE AND MURDER CASE