Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کریلے کا تیل بالوں میں خشکی کے خاتمے اور اس کی افزائش کے لیےقدرت کا انمول تحفہ

اپنی روٹین میں اس ورسٹائل آئل کو شامل کریں اور صحتمند، اور زیادہ چمکدار اور مضبوط بال پائیں
شائع 06 ستمبر 2024 11:37am
**کریلے کا تیل قدرت کی طرف سے انمول تحفہ ہے ، جو انسان کے بالوں اور مجموعی صحت کے لیے فوائد کی ایک لمبی فہرست رکھتا ہے، اپنی روٹین میں اس ورسٹائل آئل کو شامل کر کے، صحتمند، اور زیادہ چمکدار اور مضبوط بال پا سکتی ہیں۔**

کریلے کا تیل اپنے کرشماتی ہیئر کیئرفوائد کی بدولت ایک مشہور آیور ویدک ری میڈی ہے۔ یہ ضروری وٹامنز، اور منرلز سے پیک ہے۔ جو اسے اینٹی اکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ بناتا ہے۔

یہ جلد کی صحت۔ بالوں کی افزائش اور کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں بھی مفید ہے۔

بالوں کے لیے کریلے کے تیل کے فوائد

کریلاکا تیل بالوں کے عمومی مسائل ۔ جیسے خشکی اور بالوں کے جھڑنے جیسے مسائل سے نمٹتا ہے۔

یہ سر میں قدرتی تیل کی پیداوار کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ اور بالوں کو بار بار دھونے کی زحمت سے بچاتا ہے، جوکہ بالوں کے گرنےمیں اہم کردار ادا لرتا ہے۔ اسی طرح کریلے کا تیل قبل از وقت بالوں کو سفید ہونے سے بچانے کے لیے بھی مفید ہے۔

کریلے کا تیل کیسے استعمال کیا جائے

خشکی اور بالوں کے جھڑنے سے روکنے کے لیے

کریلے کے تیل کو کیلے کے ساتھ مکس کر کے غذائیت سے بھر پور ہیئر ماسک تیار کر لیں۔ اس مکسچر کو اپنے سر اور بالوں پر لگا کر 30 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔اس کے بعد عام شیمپو اور کنڈیشنر سے بالوں کو اچھی طرح کھنگال لیں۔

یہ ٹریٹمنٹ بالوں سے خشکی دور کر کے انہیں مضبوط بناتا ہے۔

تیل کی زیادتی کو روکتا ہے

کریلے کے تیل کو ایپل سیڈر سرکہ کے ساتھ ہم وزن لے لیں، اس مکسچر کو اپنے بالوں میں لگا دیں اور 30 منٹ کے لئے لگائےرکھیں۔ اب اسے شیمپو اور نیم گرم پانی سے ھو لیں۔ اس ٹریٹمنٹ کو ہفتے میں دو دن دہرانے سے اضافی تیل کو کنٹرول میں رکھنے اور بالوں کی مضبوط نشوونما میں مدد ملتی ہے۔

بالوں کو سفید ہونے سے بچانے کے لیے

کریلے کےتیل کو ہفتے میں دو مرتبہ سر پر لگانے سے قبل از وقت بالوں کو سفید ہونےسے بچنے میں مدد متی ہے اور صحت مند، چمکدار بالوں کی چمک میں اضافہ ہوتا ہے اور روکھاپن دور ہوتا ہے۔

بالوں کے فوائد سے قطع نظر کریلے کا تیل سر کے کئی انفیکشن سے لڑتا ہے ، یہ ہاضمے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ اسکن انفیکشن سے لڑنے اور خون میں شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ انسان کی مجموع صحت ، میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Hair Care