Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئی بھی ادارہ 5 اکتوبر تک علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کریں، تحریری حکم نامہ جاری

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو راہداری ضمانت ملنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
شائع 06 ستمبر 2024 10:31am

پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو راہداری ضمانت ملنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو راہداری ضمانت ملنے کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ نے تمام اداروں کو علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے روک دیا۔

تحریری حکم نامہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہیں، علی امین گنڈا پور کو نامعلوم مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست میں استدعا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں نامعلوم مقدمات میں نامزد کیا ہے۔

اسلحہ و شراب برآمد گی کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول

حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تمام مقدمات کی تفصیل ملنی چاہیئے، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہیں اس لیے مفرور ہونے کا کوئی امکان نہیں، کوئی بھی ادارہ 5 اکتوبر تک علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کریں۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق کسی بھی شہری کو گرفتاری سے قبل مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے چاہیئے، علی امین گنڈا پور کو پہلے مختلف مقدمات میں پہلے بھی ضمانت مل چکی ہے۔

cm kpk

Peshawar High Court

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Arms and liquor export case