Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیرنی سے گلے ملنے والے پاکستانی کی ویڈیو بھارت میں وائرل

یہ ویڈیو آپ کی آخری ہوسکتی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 11:05am

پاکستانی سوشل میڈیا پرسن کی حالیہ ویڈیو میں انہیں شیرنی کو گلے لگانے کی ویڈیو پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

میاں ثاقب نامی معروف سوشل میڈیا تخلیق کار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بالخصوص یوٹیوب چینل پر نظر ڈالی جائے تو ان کی ایک سے زائد ویڈیوز شیرنی ، ٹائیگر جیسے جنگلی جانوروں کے ساتھ موجود ہیں۔

میاں ثاقب اپنے گھر میں جنگلی جانوروں کو اس طرح رکھتے ہیں جیسے وہ پالتو جانور ہوں۔

لیکن ان کی حالیہ ویڈیو بھارت سمیت دیگر سوشل میڈیا فارمز پر زیادہ مقبول ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی شیرنی کو بلا خوف گلے لگا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیرنی ایک دم تخلیق کار کے کندھوں پر اپنے پاؤں رکھ لیتی ہے جسے سنبھالنا ان کے لیے مشکل ہوجاتا ہے، بعد ازاں وہ اسے گلے لگا لیتے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک جنگلی جانور ہے اور کبھی بھی آپ پر حملہ کر سکتا ہے۔

میاں ثاقب کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 6 لاکھ 29 ہزار ہیں۔

animal

Pakistani man

lioness

terrifying video