Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

ایبٹ آباد میں پولیس رائیڈر پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک

شہید پولیس اہلکار شاہ زیب کی نماز جنازہ پولیس لائن گراونڈ میں ادا، پولیس دستے نے سلامی بھی پیش کی
شائع 06 ستمبر 2024 12:10pm

خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں پولیس رائیڈر پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گی دوسری طرف پولیس اہلکاروں پر حملے کا ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ایبٹ آباد میں سیٹھی مسجد کے قریب پولیس رائیڈر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سکندر آباد کے اہلکار گشت پر تھے کہ ایک شخص کو روکا اس نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوران علاج شاہ زیب جان کی بازی ہار گیا۔

کراچی سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید

لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

فائرنگ کے واقعے میں احتشام نامی اہلکار شدید زخمی ہو گیا جبکہ زخمی اہلکار کو ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کے مطابق پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تمام شہر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کر رہے ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایبٹ آباد میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

دوسری جانب ایبٹ آباد میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شاہ زیب کی نماز جنازہ پولیس لائن گراونڈ میں ادا کردی گی۔

نمازجنازہ میں ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان، ڈی پی او سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ پولیس دستے نے شہید اہلکار شاہ زیب کو اسلامی بھی پیش کی گی۔

ایبٹ آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ادھر ایبٹ آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایبٹ آباد کے علاقے بانڈہ جلال کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے مرکزی ملزم مارا گیا۔

firing

خیبر پختونخوا

Abbottabad

ONE POLICEMAN MARTYRED

police man martyred