Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کبھی شادی نہ کرنا‘ کینسر سے جنگ لڑنے والی حنا خان نے دل ہلا دینے والی ویڈیو شیئر کر دی

کیا ان کا راکی سے رشتہ ٹوٹ گیا ہے؟ مداح پریشان ہوگئے
شائع 06 ستمبر 2024 09:24am

حناخان زندگی کے اسوقت مشکل ترین دور سے گذر رہی ہیں۔ انہیں پریسٹ کینسر ہے اور وہ اس وقت اس کی باقاعدگی سے ٹریٹمنٹ لے رہی ہیں۔ اس دوران وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سر گرم ہیں اور اپنی صحت سے متعلق اپڈیٹس اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

لیکن گذشتہ ایک دو دن سے وہ ایسی پوسٹس شیئر کر رہی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو شک اور پریشانی میں ڈال دیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ حناخان اس کی وضاحت کرے کہ وہ ایسا کیوں کررہی ہیں۔

کرینہ کپور خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی خاتون، کیارا ایڈوانی کو پیچھے چھوڑ دیا

اگر ان کی گذشتہ ایک یا دودن کی پوسٹس کو دیکھا جائے تو انہوں نے انسٹاگرام کی کچھ پوسٹس میں دل کو ہلا دنے والی اسٹوریز شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی جاری کردی ہے ، جس میں وہ اپنے مداحوں کو کبھی شادی نہ کرنے کا کہہ رہی ہیں۔

مداح ان پوسٹس کے پیچھے چھپی وجوہات جاننا چاہتے ہیں کہ آخر حنا خان کی زندگی میں ایسا کیا چل رہا ہے، جو وہ اس قسم کی پوسٹ کررہی ہیں اور ساتھ میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے کہ کہیں ان کے اور ان کے بوائے فرینڈ راکی کے رشتے میں کوئی دراڑ تو نہیں آگئی ہے۔ تاہم انہیں یہ یقین نہیں ہے کہ یہ شک درست ہے یا غلط۔۔

یاد رہے کہ حنا خان نے کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر راکی کی تعریف کی تھی کہ وہ ان کے مشکل وقت کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ اورراکی نے بھی حنا کی تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ، جب وہ ہنستی ہیں توروشنیاں روشن ہو جاتی ہیں، جب وہ خوش ہوتی ہیں تو زندگی معنی رکھنے لگتی ہے اور جب وہ میرے ساتھ ہوتی ہے تو میں جی اٹھتا ہوں۔ اور جب میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں تو کسی اور چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle

Hina khan