Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کی منظوری دےدی
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2024 12:30pm

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے ہیں، وفاقی کابینہ نے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز اور حکومت کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی سیکشن الیون ای ای ای ای (11EEEE) میں ترمیم کے لیے قانون سازی ہوگی جس سے سیکیورٹی فورسزکو دہشت گردی کے خلاف مزید موثر آپریشن کے لیے قانونی تحفظ ملے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل ازوقت حراست میں لے سکے گی اور انٹیلیجنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والوں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے لیے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکےگا، جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشت گردوں کے بارے معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔

pakistan army

اسلام آباد

civil armed forces

Special options