Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم دفاع پاکستان، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائش مارشل سہریار خان ہیں
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2024 09:17am

ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب جاری ہے۔ جس کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار خان ہیں۔

پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے کیڈٹس گارڈز کے فرائض سنبھالیں گے۔ کیڈٹس میں 61 مرد اور 13 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے 74 کیڈٹس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے تعینات ہوں گے۔

ایئروائس مارشل شہریار خان نے مزار قائد پر پھول رکھے اور شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اورملکی سلامتی کیلئےدعائیں کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ایئروائس مارشل شہریارخان نے کہا کہ گارڈزکی ذمہ داریاں سنبھالنا ایئرفورس کیلئے اعزاز ہے، اک فضائیہ کےدستوں نے دشمن کوایک انچ بھی آگے نہ بڑھنے دیا۔

ایئروائس مارشل نے کہا کہ دشمن کوپیغام ہے ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

میجر شبیر شریف کے مزار پر پروقار تقریب

لاہور میانی صاحب قبرستان میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر میجر شبیر شریف کے مزار پر پروقار تقریب ہوئی۔