Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جرمنی میں اسرائیلی قونصلیٹ کے نزدیک مسلح شخص پولیس کی فائرنگ سے زخمی

اسپتال میں زیرِ علاج، حملے کے وقت قونصلیٹ بند تھا، کوئی اسٹافر زخمی نہیں ہوا۔
شائع 05 ستمبر 2024 11:52pm

جرمن پولیس نے میونخ میں اسرائیلی قونصلیٹ کے نزدیک آتشیں ہتھیار لے کر چلنے والے شخص کو گولی مار دی۔ یہ شخص شدید زخمی ہوا۔ کیرولِنین پلیٹز نامی علاقے میں ایک عجائب گھر اور ایک تحقیقی ادارہ بھی قائم ہے۔ عجائب نازی جرمنی کا ڈاکیومینٹیشن سینٹر ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیانات میں میونخ پولیس نے بتایا کہ جس شخص کو گولی ماری گئی تھی وہ اسپتال میں زیرِعلاج ہے۔ کسی اور مشتبہ ملزم کا سراغ نہیں ملا۔

دی ایسوسی ایٹیڈ پریس نے اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تب قونصلیٹ بند تھا اور اسٹافرز میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

Munich

ISRAELI CONSULATE

SHOT A STRANGER