Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: رانگ وے آتی پولیس موبائل نے کم عمر لڑکے کو ٹکر مار دی، علاقہ مکین مشتعل

ایس ایس پی ون فائیو نے واقعے کا نوٹس لے لیا ، اہلکارمعطل
شائع 05 ستمبر 2024 11:26pm

کراچی میں قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے ، ون وے کی خلاف ورزی روکنے والے خود خلاف ورزی کرنےلگے۔

شفیق موڑ کے قریب رانگ وے آتی پولیس موبائل نے کم عمر لڑکے کو ٹکر مار دی جس سے نوجوان زخمی ہو گیا، واقعہ کےبعد علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور پولیس موبائل کو گھیر لیا ۔

ایس ایس پی ون فائیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

ایس ایس پی ون فائیو قمر رضوی کہتے ہیں کہ بچے کی تیمارداری اور علاج کے معاملات دیکھ رہے ہیں ، بچے کے بہترین علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

karachi

Karachi Police