Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا

نوٹوں کی سیریز کو قوم کے ثقافتی ورثے کا عکاس یقینی بنائیں گے، اسٹیٹ بینک
شائع 05 ستمبر 2024 11:10pm

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا، اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کی سیریز کے مقابلے کے لئے نتائج جاری کردئیے۔

اسٹیٹ بینک نے 10 سے 5 ہزار نئے نوٹوں کے ڈیزائن کو شارٹ لسٹ کیا ہے نئے نوٹوں کاڈیزائن کیسا ہوگا۔ شارٹ لسٹ میں 10 روپے کے دو اور 500 روپے کے ڈیزائن شامل ہیں ۔

5 ہزار روپے کے دو دو ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے شارٹ لسٹ میں 500 روپے نوٹوں میں محترمہ فاطمہ جناح کا نوٹ شارٹ لسٹ ہے ۔ 10 روپے 20 اور 100 اور 500 اور 5 ہزار کے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں ہونگی ۔

ایک ہزار کے نوٹ پر لیاقت علی کے مکے کا نشان ہے 1 ہزار نوٹ کے پچھلے سائیڈ پر ہاتھوں کی زنجیر موجود ہے۔

شارٹ لسٹ کئیے گئے ڈیزائنوں کو بین القوامی ڈیزائنروں کے پاس بھیجا جارہاہے جو ڈیزائنوں کو دیکھ کر فائنل کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نوٹوں کی سیریز کو قوم کے ثقافتی ورثے کا عکاس یقینی بنائیں گے۔

Pakistani currency

New Currency Note

new currency notes

New Currency Design