ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے پر 6 پولیس اہلکار معطل
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا اہم اقدام، معطل اہلکاروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
کراچی کے پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ایک بڑا اقدام کیا ہے۔ انہوں نے ڈیوڈی کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے والے 6 اہلکاروں کو معطل کردیا۔
سوشل میڈیا استعمال کرنے کی پاداش میں جن اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں 2 خواتین اور ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہے۔
جاوید عالم اوڈھو نے بتایا ہے کہ معطل اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ آفس میں کلوز کیا گیا۔ کراچی پولیس چیف کے اس اقدام پر ملا جلا ردِعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔ شہریوں کو شکایت رہی ہے کہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران اپنے فرائضِ منصبی ادا کرنے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دیتے۔
کراچی پولیس میں مختلف حوالوں سے اصلاحات کی ضرورت ایک مدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ اصلاحات سے متعلق تجاویز تو بہت سامنے آئی ہیں تاہم عملی سطح پر کچھ خاص دکھائی نہیں دیتا۔
Javed Alam Odho
USAGE OF SOCIAL MEDIA
SIX POLICEMEN SUSPENDED
TWO LADIES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.