Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی ڈگری، پی آئی اے کے برمنگھم ڈپٹی اسٹیشن مینیجر جاوید باجوہ فارغ

انٹر کا سرٹیفکیٹ لاہور بورڈ نے جعلی قرار دیا، نوٹس جاری کیا گیا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔
شائع 05 ستمبر 2024 09:33pm

جعلی ڈگری کے باعث پی آئی اے کے برمنگھم ڈپٹی اسٹیشن مینیجر جاوید اقبال باجوہ سے استعفٰی لے لیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کےمطابق جاوید باجوہ کا انٹرمیڈیٹ کا سرٹیفکیٹ جعلی نکلا۔ اس حوالے سے اُن کے خلاف تحقیقات بھی کی گئی۔ لاہور بورڈ نے ان کے سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیا۔

ذرائع کے ڈگری جعلی ثابت ہونے کے باوجود اقبال جاوید باجوہ استعفی دینے کیلئے تیار نہیں تھےان کے خاندان کے ذریعے دباؤ ڈال کر استعفی دینے پر مجبور کیا گیا، لاہوربورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پرجاوید اقبال باجوہ کو مستعفی ہونے کو کہا گیا۔

اقبال باجوہ کو 30جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز نوٹس دیا گیا اقبال جاویدباجوہ سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کے 5 بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اقبال جاوید باجوہ نے 1977 میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی۔

1980 کی دہائی کے آخر میں برطانیہ کی شہریت لے لی ملازمت سے جبری مستعفی ہوتے وقت اقبال جاوید باجوہ کی عمر 73 سال سے زیادہ تھی۔

جعلی ڈگری کے باوجود سابق آرمی چیف کے بھائی اقبال جاوید باجوہ سےزبردست رعایت برتی گئی تاکہ انہیں پی آئی اے سے تمام مالی فوائد بھی ملے جعلی ڈگری پر دیگرپی آئی اے ملازمین کوملازمت سے برطرف کیا گیا تھا اوران کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمات بھی درج کرائے گئےتھے۔

سابق آرمی چیف کی ملازمت کےدوران ان کی بھابی عاصمہ طارق باجوہ بھی پی آئی اے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کی سربراہ رہیں۔

birmingham

Show cause notice

PIA DEPUTY STATION MANAGER

FAKE FA CERTIFICATE