Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری

زرمبادلہ کے ذخائر 30 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں کم ہوئے
شائع 05 ستمبر 2024 09:10pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر30 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 30 اگست تک 14.73 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 3.34 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.43 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.98 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.3 ارب ڈالر رہے۔

خیال رہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر اگست 2024 میں 77.29 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Governor State Bank Of Pakistan