Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

علیم ڈاراور آصف یعقوب 12 ستمبر کو کپ کے افتتاحی میچ کو سپر وائز کریں گے
شائع 05 ستمبر 2024 07:57pm

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔سابق آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائر آصف یعقوب 12 ستمبر کو کپ کے افتتاحی میچ کو سپر وائز کریں گے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ کا میلہ سجےگا۔ 13 ستمبر کو وولوز اور پینتھرز کے درمیان افتتاحی میچ ہوگا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی پلینگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے، جس میں ولید یعقوب اور ذوالفقار جان بھی تھرڈ اور فورتھ امپائر کے طور پر شامل ہوں گے۔ علیم ڈار، آصف یعقوب، ولید یعقوب اور ذوالفقار جان نو امپائرز کے پینل میں شامل ہیں ۔

کھلاڑیوں کے دیگر 5 امپائرز میں فیصل آفریدی، امتیاز اقبال، عمران جاوید، ناصر حسین اور راشد ریاض شامل ہیں۔

علی نقوی کے علاوہ میچ ریفریز کی ذمہ داریاں بلال خلجی، افتخار احمد، اقبال شیخ، ندیم ارشد اور کامران چوہدری کے درمیان ہوں گی۔

تینوں پلے آف اور فائنل کے لیے امپائر اور میچ ریفری کی تقرری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Icc Champions Trophy 2025

champions one day cup

Champions Cup