Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور کا ریکارڈ برابر

مخالف ٹیم نے ہدف پہلے اوور میں ہی حاصل کرلیا
شائع 05 ستمبر 2024 07:44pm

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹیم کے کم ترین اسکور کا ریکارڈ برابر ہوگیا، مخالف ٹیم نے ہدف پہلے اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

ملائیشیا کے شہر بانگی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا اور سنگاپور کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

سنگاپور نے ٹاس جیت کر منگولیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر منگولیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 10 رنز کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

منگولیا ٹیم کے 5 بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 10 اوورز میں آؤٹ ہوئی۔سنگاپور کے ہرشا بھردواج نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

سنگاپور نے منگولیا کا 11 رنز کا ہدف پہلے اوور کی پانچویں گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

منگولیا کے یہ 10 رنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے مشترکہ طور پر سب سے کم ترین اسکور ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال برطانیہ کی نیم خود مختار ریاست آئل آف مین کی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں اسپین کے خلاف صرف 10 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

t20 cricket