Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

100 کروڑ کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کا الزام، کچے کا ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر گرفتار

ملزم نے کچے کےعلاقے میں تعیناتی کے دوران کرپشن اورغیر قانونی کاشت سے کروڑوں کی جائیدادیں بنائیں
شائع 05 ستمبر 2024 07:31pm

لاہور میں اینٹی کرپشن نے ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹرکو کچے کے علاقے میں 100 کروڑکی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے

اینٹی کرپشن کے مطابق سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کو اینٹی کرپشن نےجرم ثابت ہونے پرگرفتارکیا گیا، ملزم نے کچے کے علاقے میں تعیناتی کے دوران کرپشن اورغیر قانونی کاشت سے کروڑوں کی جائیدادیں بنائیں۔

ملزم رفیق احمد نے بحیثیت ایس ایچ او عہدے کا ناجائزاستعمال کر کے 1 ہزار 4 سو 44 کنال اراضی پرناجائز کاشت کی۔ ملزم نے 2 ہزار 18 میں عہدے کا ناجائز استعمال کرکے 13 سو 84 کنال رقبہ وقف حضرت خواجہ غلام فرید حاصل کیا۔

ملزم رفیق نےناجائز ذرائع سےحاصل آ مدن سےاپنے بیٹوں کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں ۔ ملزم نے 4 عدد قیمتی گاڑیاں خرید کر رینٹ اے کار کے کاروبار میں لگا رکھی ہیں۔

سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کو بعد از انکوائری جرم ثابت ہونے پرگرفتار کیا گیا۔رفیق احمد نےعہدے کا ناجائز استعمال کر کے 100 کروڑ روپے سے زائد کا مالی فائدہ حاصل کیا۔

lahore police

anti corruption