Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

21 سال میں پہلی بار رونالڈو اور میسی ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ کی نامزدگیوں سے آؤٹ

2024 کے بیلن ڈی اور ایوارڈز کی تقریب 28 اکتوبر کو پیرس میں منعقد ہوگی
شائع 05 ستمبر 2024 06:39pm

21 کے بعد پہلی بار پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کے لیونل میسی سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ کی ایوارڈ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

فرانسیسی فٹبال حکام کے مطابق سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا۔

2003 کے بعد ہمیشہ ایسا ہوتا تھا کہ میسی اور رونالڈو میں سے ضرور کوئی ایک اس ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہوتا تھا لیکن اس بار دونوں ہی اس ایوارڈ کی دوڑ سے پہلی بار باہر ہوئے ہیں۔

5 بار یہ ایوارڈ جیتنے والے پرتگال کے رونالڈو گزشتہ سال بھی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جبکہ میسی جنہوں نے 2023 میں ریکارڈ 8 ویں بار بیلن ڈی اور جیتا اس سال ارجنٹینا کو کوپا امریکا کپ جتوانے کے باوجود اس دوڑ میں شامل نہیں ہو سکے ہیں۔

حال ہی میں یورو کپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم کے 7 کھلاڑی اس سال بیلن ڈی اور ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے بھی 5 کھلاڑیوں نے ان نامزدگیوں میں موجود ہیں ، فرانس کے امباپے بھی اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے اور اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔

2024 کے بیلن ڈی اور ایوارڈز کی تقریب 28 اکتوبر کو پیرس میں منعقد ہوگی۔

Cristiano Ronaldo

Lionel Messi