Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چین نے اے سی کے بل 50 فیصد گھٹانے والی ٹیکنالوجی تیار کرلی

خصوصی شعائیں براہِ راست جسم سے ٹکراکر ٹھنڈک کا احساس پیدا کریں گی، عوارض بھی نہیں پھیلیں گے۔
شائع 05 ستمبر 2024 05:18pm

دنیا بھر میں بجلی کے بل بہت زیادہ ہیں۔ پس ماندہ اور ترقی پذیر ممالک میں یہ معاملہ بہت سنگین نوعیت کا ہے۔ عام آدمی اپنی آمدنی کا 20 فیصد تک بجلی کے بل ادا کرنے میں کھپادیتا ہے۔ چین کے سائنس دانوں نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیاری کی ہے جو لوگوں کو ایئر کنڈیشنرز سے کہیں کم خرچ پر ٹھنڈک فراہم کرے گی۔ یوں بجلی کے بل بھی کم آیا کریں گے۔

مصنوعی جلد پر کیے جانے والے تجربوں سے چین اور ہانگ کانگ کے سائنس دانوں کو اندازہ ہوا کہ نئی ٹیکنالوجی سے جلد کا درجہ حرارت 7.3 سینٹی گریڈ تک کم کیا جاسکتا ہے۔ یوں ایئر کنڈیشنر پر خرچ کی جانے والی رقم کا نصف خرچ کرکے ٹھنڈک حاصل کی جاسکے گی۔

چین اور ہانگ کانگ کے ماہرین کی تیار کی ہوئی نئی ڈیوائس مڈ انفرا ریڈ تابکاری کے ذریعے لوگوں کو بلا واسطہ ٹھنڈک فراہم کرتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج سیل رپورٹس فزیکل سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر حدت بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں ماحول گرم ہو رہا ہے اور لوگوں کو ایئر کنڈیشنر چلانے کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں بجلی کے بل بھی زیادہ آتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی سے توانائی کی بچت ہی نہیں ہوگی بلکہ ہوا سے پھیلنے والے عوارض کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

ماہرین نے بتگایا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والی شعائیں جسم سے براہِ راست ٹکراکر ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتی ہیں۔ ایسے میں ٹھنڈک کے احساس کے لیے ہوا کی گردش کا ہونا بھی لازم نہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے تھرمو الیکٹرک اور پولیتھائلین فلمز کی مدد سے ایک پروٹو ٹائپ ڈیوائس بھی تیار کی ہے۔ یہ ڈیوائس نمی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نقصان کی بھی راہ روکتی ہے۔

مزید پڑھیں :

گرمیوں میں بیڈروم کو بغیر ایئر کنڈیشن ٹھنڈا رکھنے کی ٹپس

ائیر کنڈیشنر سے بھی زیادہ ٹھنڈک پیدا کرنے والا پینٹ تیار

700 سال قدیم ائیر کنڈیشن جدید ’اے سی‘ سے زیادہ طاقتور تھے؟

china

NEW TECHNOLOGY

MID INFRA RED RADIATION

DIRECT PHYSICAL COOLING