Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر جلا دیا

پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔ جب کہ ریبیکا کے والد نے بھی بیٹی کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے
شائع 05 ستمبر 2024 03:52pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو ان کے سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق 33 سالہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس میں یوگنڈا کی نمائندگی کی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایتھیلیٹ ریبیکا کو مبینہ طور پر سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر جلادیا، جس کے بعد پڑوسیوں کی مدد سے ریبیکا کو کینیا کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں ریبیکا کا جسم کافی جھلس گیا اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس میں درج رپورٹ کے مطابق ریبیکا اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین پر جھگڑا چل رہا تھا، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔ جب کہ ریبیکا کے والد نے بھی بیٹی کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس دو ہزار چوبیس میں میراتھن میں چوالیس ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Uganda

Petrol

Boy friend

athlete woman