Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سونے کو پر لگ گئے، قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی
شائع 05 ستمبر 2024 03:44pm

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2503 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 100روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP