Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رات کو سونے سے پہلے وائٹننگ فیشل کریں، اگلے دن آپ کو حیرت انگیز چمک ملے گی

آپ کواپنی جلد چمکداراور سفید نظر آنے لگےگی
شائع 05 ستمبر 2024 03:21pm

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی جلد سدا جوان رہےتو اس کے لیے آپ کو اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لیے وقتا فوقتا فیشیل کروانے پڑتے ہیں۔ لیکن ہربار فیشیل کے لیے پارلر بھی نہیں جایا جا سکتا ہے۔اس لیے آپ کو چاہیے کہ گھر پر ہی فیشیل کرنا سیکھیں.

فیشیل کی ایک قسم وائٹننگ فیشیل ہے، جسے آپ روزانہ رات کو سونے سے پہلے کر سکتی ہیں۔ آپ کو اس کے فوری نتائج ملیں گے اور آپ کو اپنی جلد چمکداراور سفید نظر آنے لگےگی۔

کیا آپ کے گھریلو مسئلے کا حل ویسلین ہوسکتا ہے؟

چہرہ صاف کریں

فیشیل شروع کرنے سے پہلے چہرے کو صاف ستھرا ہونا چاہیے، ایک کھانے کاچمچ دودھ لیں اور اس میں عرق گلاب اور ایلوویرا جیل ملا دیں۔ چہرے کو پانی سے ہلکا گیلا کرلیں۔ اور پھر اس دودھ کے آمیزے کو چہرے پر لگا کر اسے 5 منٹ تک چہرے پر اچھی طرح رگڑلیں ور پھر اسے روئی یا ویٹ ٹشو سے صاف کر لیں۔

چہرے کو رگڑ رگڑ کر صاف کریں

چہرے کی گندگی کو دور کرنے کے لیے چاول کا آٹا مفید سمجھا جا تا ہے، اگر چاول کا آٹا نہ ہو تو چنے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب اس میں دہی اور ٹماٹر کا گودا شامل کریں۔اور اسے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور نرم ہاتھوں سے چہرے ہر لگالیں اور کم ازکم 8 سے 10 منٹ تک مساج کریں۔ اور پھر چہرہ دھولیں۔

فیس پیک لگائیں

ملتانی مٹی، صندل پاوڈر، دودھ اور شہد ملا لیں۔ فیس پیک تیار یے۔ چہرہ کو ہلکا گیلا کر کے اس پیک کو لگالیں ، جب فیس پیک اچھی طرح خشک ہو جائے تواسے سادہ پانی سے دھو لیں۔

ٹونر لگائیں

آخر میں جلد پر ٹونر لگائیں، یہ بہت ضروری ہے ،اس کے چاول کا آٹا بہترین رہتا ہے۔ لڑکیاں شیشے جیسی جلد حاصل کرنے کے لیے بھی چاول کا پانی استعمال کرتی ہیں۔

Women

lifestyle

Skin care

beauty