Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کیلئے افسران کو ذمہ داری تفویض

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فارمز کی تصدیق کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا
شائع 05 ستمبر 2024 02:49pm

الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے 5 مختلف فارمز 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کے لیے افسران کو ذمہ داری سونپ دی۔

فارمز،45،46،47، 48 اور49 کی تصدیق کے عمل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی منظوری سے فارمز کی تصدیق کے لیے افسران کو ذمہ داری دی گئیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فارمز کی تصدیق کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ جاری نوٹفکیشن کے مطابق این اے 1 سے 266 تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر محمد ناصر خان ہوں گے۔

پی کے 1 سے 115، پی پی 1 سے297، پی ایس 1 سے 120 اور پی بی 1 سے 51 تک کے ٹیم لیڈر کاشف عباس ملک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص ملک تصدیق کے عمل کے لیے سپروائزر جبکہ فارمز کی تصدیق کے انچارچ سید ندیم حیدر ہوں گے۔

پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ کے مطابق ان افسران پر مشتمل ٹیمز اپ لوڈ فارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی جبکہ مسنگ فارم 45 اور 46 کی نشاندہی بھی کریں گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسنگ فارم 45 اور 46 کی تفصیلات تیار کی جائیں گی، ٹیمز ان فارمز کی شناخت کریں گی جو پڑھنے کے قابل نہیں، ٹیمز اس کی بھی تصدیق کریں گی کہ تمام فارمز 47، 48 اور 49 اپ لوڈ کیے گئے ہیں، ٹیمز کو کام 7 روز میں مکمل کرنے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کے مطابق چیک کیا جا رہا ہے کہ فارمز ویب سائٹ پر درست انداز سے اپ لوڈ ہوئے یا نہیں، 92 ہزار پولنگ سٹیشنز کے فارمز دیکھنا مشکل کام ہوتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حلقوں کے لیے ٹیمز بنائی ہیں کہ وہ فارمز کو کنفرم کر دیں، کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے، بس چیکنگ کر رہے ہیں۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

ecp web site

web site

forms