Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کے پی کے میں یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھنے کی تجویز

ڈیٹا معلوم ہونے کے بعد اثاثہ جات اور ملازمین کو صوبہ رکھ سکتا ہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
شائع 05 ستمبر 2024 02:03pm

خیبر پختونخوا کی صوبے کے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھنے کی تجویز کردی گئی، ڈیٹا معلوم ہونے کے بعد اثاثہ جات اور ملازمین کو صوبہ رکھ سکتا ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبے میں موجود یوٹیلیٹی اسٹورز کو فعال رکھنے کیلئے مشاورتی اجلاس میں وفاق سے صوبے میں واقع یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اور اثاثہ جات مانگنے کیلئے بات چیت کا عندیہ دیا گیا۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ڈیٹا معلوم ہونے کے بعد اثاثہ جات اور ملازمین کو صوبہ رکھ سکتا ہے ،اس سے قبل محکمہ فنانس کو خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں یہ حقائق سامنے آئے کہ خیبرپختونخوا کے 14 ریجنز میں 817 یوٹیلیٹی اسٹورز قائم ہیں۔

صوبے میں 2 یوٹیلیٹی اسٹورز زاتی مالیت کے 30 رینٹ فری اور 785 کرایے پر لئے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں کل 2249 ملازمین کام کر رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کا ڈیٹا وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حوالے کیا جائے گا سفارشی اور نااہل ملازمین کو بھی دیکھا جائے لیکن کوشش ہوگی سب کو کنٹریکٹ پر رکھیں۔

مزمل اسلم نے خدشہ ظاہر کیا کہ وفاق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین اور اثاثہ جات مانگنے پر خیبرپختونخوا حکومت کو منع بھی کر سکتا ہے تاہم اگر وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کی تجویز پر عمل کرتی ہے تو پرانے بقایاجات کا زمہ دار وفاق ہو گا۔

utility store corporation