Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

قدرتی عمل کے باعث زمین سے ٹکرانے والے سیارچے کا خطرہ ٹل گیا

فلپائن کے شہریوں نے سیارچے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے موبائل فون میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
شائع 05 ستمبر 2024 01:32pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ناسا کے سائنسدانوں کی جانب سے زمین سے ٹکرانے سے چند گھنٹے قبل ایک چھوٹا سیارچہ دیکھا گیا جو فلپائن کے آسمان پر فضا میں ہی جل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا کے لیے کام کرنے والے ایریزونا کے سائنسدان جو 2024 RW1 نامی سیارچے کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

2024 RW1 نامی سیارچے کا سائز تقریباً 3 فٹ (1 میٹر) تھا جو باقی سیارچوں کے حجم سے کافی چھوٹا سمجھا جا رہا ہے۔

سائنس دان چاہتے ہیں ’زمین کے قریب دریافت نئے چاند‘ کا نام آپ رکھیں

مذکورہ خلائی پتھر زمین کی فضا میں داخل ہوا اور فلپائن کے قریب بحر الکاہل کے اوپر ہی ٹوٹ گیا۔ اگرچہ سیارچہ سائز میں چھوٹا ضرور تھا، مگر اس کی تیز چمکیلی روشنی فلپائن کے مشرقی ساحل پر لوگوں نے دیکھی۔

فلپائن کے شہریوں نے سیارچے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے موبائل فون میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

سیارچہ ”2024 RW1“ سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ ایسا نویں بار ہوا ہے جب لوگوں نے کسی سیارچے کو زمین سے ٹکرانے سے قبل ہی دیکھ لیا۔

Philippines

crashes

ASTEROID

Hit Earth