ایم کیو ایم کی کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کی تیاریاں، دھرنے کے مقام کا جائزہ
ایم کیو ایم رہنما انیس قائم خانی نے اراکین مرکزی کمیٹی اور ذمہ داروں کے ہمراہ احتجاج کی جگہ کا دورہ کیا
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان آج کےالیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما انیس قائم خانی نے اراکین مرکزی کمیٹی اور ذمہ داروں کے ہمراہ احتجاج کی جگہ کا دورہ کیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کےالیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں، لوڈشیڈنگ اورناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی کے عوام سے کےالیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
karachi
K Electric
MQM Pakistan
electricity prices
protest against electricity
مقبول ترین
Comments are closed on this story.