Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیوی ٹریفک کا گزرنا محال ہوگیااور حادثات کی شرح میں اضافہ ہونے لگا

محکمہ ہائی وے کی مبینہ غفلت کے باعث اس صنعتی روڈ پر جگہ جگہ گہرے کھڈے بن چکے ہیں
شائع 05 ستمبر 2024 12:00pm
Sunder Road in Raiwind is dilapidated - Aaj News

رائے ونڈ میں سندر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث ہیوی ٹریفک کا گزرنا محال ہوگیااور حادثات کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔

رائے ونڈ میں انتہائی اہمیت کی حامل شاہرہ سند ر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے محکمہ ہائی وے کی مبینہ غفلت کے باعث اس صنعتی روڈ پر جگہ جگہ گہرے کھڈے بن چکے ہیں جہاں سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک سست روی کار شکار رہتی ہے اور حادثات معمول بن چکے ہیں حالیہ مون سون بارشوں سے اس اہم شاہراہ پر جگہ جگہ پانی جمع ہے جسکی وجہ سے آمدورفت کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے

شہریوں اور تاجروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ سندر روڈ کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے.

punjab