Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سرجری کے دوران جسم کا اہم حصہ نکالنا مریض کو موت کے منہ میں لے گیا

ڈاکٹر نے 2023 میں بھی آپریشن کے دوران ایک ایسی ہی غلطی کی تھی، غیر ملکی میڈیا
شائع 05 ستمبر 2024 11:21am

آپریشن کی دوران ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے مریض کو جان سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ امریکی کی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جب بل برائن نامی شخص کو جسم کے بائیں جانب درد شروع ہوا تو اس نے فوری طور پر اسپتال میں علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شکنووسکی کو برائن کی تلی نکالنی تھی لیکن انہوں نے غلطی سے برائن کا جگر نکال دیا جس کے باعث بل کا بہت زیادہ خون ضائع ہو گیا اور ان کی موت واقع ہوگئی۔

برائن کی موت کے بعد ایک قانونی فرم کا کہنا تھا کہ 21 اگست 2024 کو ڈاکٹر شکنووسکی نے بل برائن کی تلی نکالنے کے لیے سرجری کی تھی۔ لیکن انہوں نے غلطی سے بل کا جگر نکال دیا، خون کی بڑی شریانوں کو کاٹنے سے بہت خون بہنے لگا جس کی وجہ سے بل کی موت واقع ہوئی۔ برائن کی موت کے بعد ڈاکٹر کو اپنی غلطی کا احساس بھی ہوگیا۔

اس واقعے کے بعد ڈاکٹر تھامس شکنووسکی سے متعلق ایک اور چونکا دینے والی بات سامنے آئی کہ ان سے 2023 میں بھی ایک ایسی ہی غلطی ہوئی تھی۔ انہوں نے مریض کے ایڈرینل غدود کو ہٹانا تھا، لیکن انہوں نے مریض کے لبلبے کا کچھ حصہ نکال دیا تھا۔

تاہم اس واقعے کو نجی طور پر سنبھالا گیا تھا، اور ڈاکٹر شکنووسکی کو اسپتال میں سرجری جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

doctors

Surgery

Man Dies

Removes Wrong Organ

patient died