Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

کرک میں نکاسی آب میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے ہنگامی بنیادوں پر مسلسل پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
شائع 05 ستمبر 2024 10:57am

کرک میں پولیو وائرس کا کیس سامنے آگیا، وائرس نکاسی آب میں پایا گیا، نمونے مثبت آنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے وائرس کی تصدیق کر دی، وائرس کرک سٹی کے مقامی نالوں میں پایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے ہنگامی بنیادوں پر مسلسل پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

Polio

Polio Virus