Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد کے دیے گئے شادی کے تحفے نے بیٹے کی قسمت بدل ڈالی

لڑکے کے والد نے اسے 3 اگست کی کیش 4 لائف ڈرائنگ کا ایک ٹکٹ خرید کر دیا
شائع 05 ستمبر 2024 10:33am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

والد کے دئے گئے شادی کے تحفے کی وجہ سے امریکی نوجوان کی قسمت کھل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ایک نوجوان نے والد کی جانب سے دیے گئے تحفے کی وجہ سے بڑی لاٹری اپنے نام کرلی۔

بھارت میں سیاسی جماعتوں کو اربوں روپے کا چندہ دینے والا ’لاٹری کنگ‘ کون ہے؟

ورجینیا کے ایک شخص نے اس لاٹری ٹکٹ سے زندگی بھر کے لیے ہفتہ وار ایک ہزار ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔

ایرون اینڈریوز نے ورجینیا لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپریل میں اپنی شادی کے بعد سے اپنے والد کے گھر کے بیسمینٹ میں رہ رہے تھے۔

اینڈریوز نے بتایا کہ اس کے والد نے اسے 3 اگست کی کیش 4 لائف ڈرائنگ کا ایک ٹکٹ خرید کر دیا۔ اس نے لاٹری میں موجود پہلے پانچ نمبروں کو میچ کیا اور زندگی بھر کے لیے ہر ہفتے 1,000 ڈالرز کے انعام کا حقدار ہوگیا۔

اینڈریوز نے لاٹری حکام کو بتایا کہ میرے والد ایک عظیم والد ہیں جنہوں نے میرا خیال رکھنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ یہ میری زندگی کا سب سے بہترین تحفہ ہے۔

virginia

boy

won lottery