Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کاسمیٹک سرجری نے برازیلی انفلوئنسر کو بانجھ بنادیا

کم کارڈیشن جیسا نظرآنے کا جنون لے ڈوبا
شائع 05 ستمبر 2024 10:25am

ہالی ووڈ اسٹار کم کارڈینیشن کی طرح نظر آنے کی خوہش نے برازیلین انفلوئنسر جینیفر پامپلونا سے ماں بننے کی صلاحیت چھین لی۔

بین الاقوامی میڈٰیا کے مطابق جینیفر پامپلونا نامی برازیلین انفلوئنسر نے انکشاف کیا کہ اسے کاسمیٹک سرجریز میں استعمال ہونے والے ایک مواد نے ماں بننے سے محروم کردیا ہے۔

یویو ہنی سنگھ کی وہاب بگٹی اور صاحبان کیساتھ البم ریلیز

اس کا کہنا ہےکہ، مجھے کم کارڈیشین جنون کی حد تک سند تھیں اور میں ان کے جیسا لک چاہتی تھی اور اسی شوق کی تکمیل میں میں نے اپنے چہرے کی کئی سرجریز کروا لیں ۔ان سرجریز کی بدولت میں خوبصورت تو ہو گئی لیکن اب اسکے ضمنی اثرات کی بدولت میں کبھی ماں نہیں بن پاوں گی۔

جینیفر نے کہا کہ، میں اسوقت شدید ذہنی اذیت میں مبتلاہوں کیونکہ میں اس خواب سے ہاتھ دھو بیٹھی ہوں حالنکہ میری صحت میں دن بدن بہتری آتی جارہی ہے، لیکن میرا ماں بننے کا خوب اب کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ اور اس محرومی نے مجھے اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے

اب انہوں نے دوسرے لوگوں کو بھی سرجریز نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

جینیفر پامپلونا کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ملین فالوورز ہیں۔ انہوں نے17 سال کی عمر میں پہلی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی اس کے بعد وہ سرجریز کی عادی ہوتی گئیں اور اب

تک اپنے جسم اور چہرے کی 30 سے زائد سرجریز کرواچکی ہیں۔ اور اب تک ان سرجریز پر ایک ملین ڈالر خرچ کرچکی ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle