Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن اپنی جائیداد میں بیٹے کو زیادہ حصہ دیں گے یا بیٹی کو

امیتابھ بچن ہورون انڈیا رچ لسٹ 2024 کے مطابق بالی ووڈ کی چوتھی امیر ترین سیلیبریٹی بن گئے ہیں
شائع 05 ستمبر 2024 09:40am

بالی وُڈ کے میگا سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اپنی پراپرٹی میں بچوں کے حصے کے حوالے سے ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے۔

اس انٹرویو میں امیتابھ بچن نے اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے کہا تھا کہ، انہوں نے اور جیا بچن نے طے کیاہے کہ وہ اپنی جائیداد دونوں بچوں بیٹا ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بن نندا کے درمیان برابر تقسیم کریں گے۔

طلاق کی افواہیں! ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو سےمداحوں میں تشویش کی لہر

ان کا کہنا تھاکہ میں نے یہ پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ میں بیٹا اور بیٹی کے درمیان تفریق کیے بغیر اپنی جائداد دونوں میں برابر تقسیم کروں گا اور جتنا حصہ جائیداد میں ابھیشیک کو دیا جائے گا اتنے ہی حصے کی حقدارمیری بیٹی بھی ہوگی ۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بیٹیوں کے متعلق یہ عام تصور ہے کہ وہ پرایا دھن ہوتی ہیں، لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں ۔ میرے لیے وہ ہماری بیٹی ہے اور اس اعتبار سے اس کے بھی وہی حقوق ہیں جو ابھیشیک کے ہیں۔

گذشتہ سال امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کو تحفے میں اپنا بنگلہ ”جلسا“ دیا تھا ، جس کی مالیت اس وقت قریبا 50 کروڑ کے لگ بھگ تھی۔

دوران انٹرویو ابیتابھ بچن نے اپنے اور ابھیشیک بچن کے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے کا بھی تذکرہ کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھیشیک کو اپنے بیٹے سے زیادہ دوست سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے پہلے ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ اگر میرے گھر بیٹاہوگا ،تو وہ میرا دوست ہو گاا ور جب اس نے میرے جوتے پہننا شروع کردیے تو وہ میرا دوست بن گیا۔ اب میں اسے میرے دوست کی نظر سے ہی دیکھتا ہوں۔

یادرہے کہ امیتابھ بچن کو حال ہی میں ہورون انڈیا رچ لسٹ 2024 کے مطابق بالی ووڈ کی چوتھی امیر ترین سیلیبریٹی قرار دیاگیا تھا۔ اس فہرست کے مطابق امیتابھ بچن فیملی کی مجموعی دولت 1600 کروڑ روپے ہے۔

Celebrities

Bollywood

Amitabh Bachchan

lifestyle